نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا،فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے،نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گء جعلسازی سے تیار کراء گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس کیلئے آزادکمیشن بٹھانا ہو گا۔
Load/Hide Comments