فلسطین کے حامی مظاہرین لیسٹر میں واقع اسرائیلی ڈرون فیکٹری میں گھس گئے
غزہ :فلسطین کے حامی مظاہرین لیسٹر میں واقع اسرائیلی ڈرون فیکٹری میں گھس گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے جنگی ڈرون بنانے والی فیکٹری کی چھت پر احتجاج کیا اور ’فلسطین ایکشن‘ نامی گروپ کے حامیوں نے فیکٹری کے ایک حصہ پر قبضہ کرلیا۔مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں اسی فیکٹری کے تیار کردہ ڈرون استعمال ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے فیکٹری کے دروازے بھی بند کردئیے ہیں جس سے فیکٹری میں کام متاثر ہوگیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ پولیس اور لیسٹر شائر فائر اینڈ ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود ہے، لیسٹر شائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کو صبح 5 بجکر 32 منٹ پر طلب کیا گیا۔لندن: مظاہرین کا ایک اور گروپ بھی احتجاج کیلئے فیکٹری پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments


