کرونا: 4مزید ہلاکتیں، مجموعی اموات کی تعداد 58ہوگئی
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 208 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 72 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 58 ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 58 مریضوں میں سندھ اور خیبر پختون خوا کے 18،18، پنجاب کے 16، گلگت بلتستان کے 3، بلوچستان کے 2اور اسلام آباد کا ایک مریض شامل ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے 485 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 76 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 42 ہزار 159 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے پنجاب میں 2030، سندھ میں 986، خیبر پختون خوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔