کوئٹہ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کو مزید سخت کرتے ہوئے خلاف وروزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے،میزان چوک،منان چوک،جناح روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر پولیس ایف سی، لیوزکی اضافہ نفری تعینات کر دیا گیا ہے، پولیس نے دفعہ 144کے خلاف ورزی پر متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ ڈبل سوراری پر متعدد موٹرسائیکلوں کو قبضے میں لیکر تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کیلئے شہر کے مختلف شاہراہوں کو سیل کردیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں نے جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز اور تندور بند کرادیئے ہیں، اس دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے ہیں اورشہریوں کی روک تھام کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے۔ان اقدامات سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ہدایت ملی ہے کہ سب کچھ بند کر دیں۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں اور ڈاکٹروں کو بھی روک تھام کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہےکہ وہ گھر واپس جائیں۔