بلوچستان میں مزید 66افراد میں کورونا وائرس کی تشیخص
کوئٹہ:بلوچستان میں مزید 66افراد میں کورونا وائرس کی تشیخص ہوگئی صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد24583ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1254افرا دکے ٹیسٹ کئے گئے جن میں کوئٹہ میں 42،لورالائی میں 11،نوشکی میں 4،مستونگ اورچاغی میں 3،3، خضدار میں 2،لسبیلہ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد24583ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے116مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعدابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد23347ہوگئی ہے،صوبے میں کورونا وائر س سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد270ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد966ہے اورکورونا وائرس کے20مریض مختلف ہسپتالوں میں ہائی فلو آکسیجن پر زیر علاج ہیں صوبے میں کوروناوائرس پھیلنے کی شرح 5.26فیصد رہی رپورٹ کے مطابق ابتک 238افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آناباقی ہیں۔


