قمبرانی روڈ دھماکے میں زخمی ہو نے والے تمام افراد کی صحتیا بی کیلئے دعا گوہوں،لیا قت شا ہو نی
کوئٹہ: تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شا ہو نی نے کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ پر ہو نے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کی نگہداشت کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ دھماکے میں زخمی ہو نے والے تمام افراد کی صحتیا بی کیلئے دعا گوہوں۔
Load/Hide Comments


