کرونا، پشتونخوامیپ کی دعوت پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے دعوت پر کوئٹہ میں صوبے کے سیاسی جماعتوں کا اھم اجلاس منعقد ھوا اجلاس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقھارخان ودان، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، جمیعت علماء اسلام کے رھنما اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، موسئ بلوچ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، جعمیت اہلحدیث کے مولنا عصمت اللہ سالم، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر یاسر اچکزئی اور دیگر نے شرکت کی
Load/Hide Comments