ایران ،احمدی نژاد کی صدارتی امیدوار قبول نہ کرنے پر ریاستی راز فاش کرنے کی دھمکی
تہران:ایران میں آنے والے چند روز میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ایران کی دستوری کونسل جلد ہی ان ناموں کا اعلان کرے گی۔ دوسری طرف سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے پوری طرح تیار ہیں اور کسی کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر مجھے صدارتی امیدوار قبول نہیں کیا گیا اور میری کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تو میں ریاست کے بہت سے راز فاش کردوں گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دستوری کونسل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہ کیے وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں
Load/Hide Comments


