چمن، فوجی مارکیٹ میں سلنڈر دھماکہ دو افراد زخمی
چمن:سرحدی شہر چمن کے مال روڈ پر واقع پرانے فوجی مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پانچ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن مال روڈ پر واقع پرانے فوجی مارکیٹ میں واقع دکان دوکان کے تہہ خانے میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے دھماکے سے 5دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا گیس دھماکے کی وجوہات کا پتہ نا چل سکا جبکہ کے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


