بلاول صاحب، ترقی کیوں ہضم نہیں ہو رہی؟، فرخ حبیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب، آپ کو جی ڈی پی 4 فیصد پر ترقی کرتی ہوئی کیوں ہضم نہیں ہو رہی؟اپنے بیان میں فرخ حبیب نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بیرونی قرضوں میں 32 فیصد،مسلم لیگ ن کے دور میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے مارچ 2021ء تک مجموعی قرضوں کا 21 فیصد قرض لیا، حکومت سالانہ 3 ہزار ارب قرض ادا کرنے کے لیے دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں