سارونہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق

خضدار(نمائندہ انتخاب) ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے علاقہ سارونہ کسوری گوٹھ مارو میں آسمانی بجلی گرنے سے مسمات (ت) زوجہ بھورا خان گرگناڑی زخمی ہوئیں جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام خاتوں اپنے گھر میں امور خانہ داری میں مصروف تھیں کی آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں