بلوچستان اس وقت عملی طور پر بیڈ گورننس کے بدترین دور سے گزر رہا ہے,نیشنل پارٹی

۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت عملی طور پر بیڈ گورننس کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔حکومتی ناقص کارکردگی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کو پھر سے بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے۔کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ چوری ڈکیتی نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔کوئٹہ سے منتخب نمائندوں نے انتخابات کے بعد عوام اور حلقے سے خود کو لاتعلق کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید اللہ لاشاری صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ،ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ۔ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ،بی ایس او کے جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ زون صدر کوئٹہ ڈاکٹر عمیر بلوچ،رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی،ملک منظور شاہوانی ملک عبدالراحمن بنگلزئی،صحبت پور کے جنرل سیکرٹری نصیر بلیدی اور حافظ جیلانی حاجی عطاء محمد بنگلزئی کیجانب رہنماؤں و کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے سرانجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مسلط شدہ سرکار کی کل وقتی کارکردگی سوشل میڈیا کو استعمال کرنا ہے۔باقی بلوچستان کو لاوارث چھوڑا گیا ہے۔سرکاری اداروں ناقص کارکردگی اور سیاسی اثرورسوخ کے بدولت مفلوج ہوگئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کسی بھی طرع سے صوبے کا دارلخلافہ نہیں لگتا۔کوئٹہ میں قانون کے محافظ عوام کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔نوجوان فیضان جتک کو پولیس گردی کا شکار کرتے ہوئے شہید کیاگیا تو دوسری طرف نوجوان صحافی واحد رئیسانی کو راہزنی کے بھینٹ چڑھایا گیا۔لیکن مجال ہے حکومت و انتظامیہ کو کوئ پروا ہو۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں 9 ممبران صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی کے ممبران ہے۔جس میں حکومتی و اپوزیشن دونوں کی نمائندگی ہے۔لیکن سب کے سب نااہل ہیں۔کوئٹہ اور اس کے عوام کو بدترین صورتحال میں چھوڑا گیا۔بلوچ قوم پرست جماعت کے اراکین قومی و صوبائی کرپشن و کمیشن میں مصروف عمل ہیں۔انتخابات کے بعد عوام سے لاتعلقی اختیار کرلی ہیں۔جو عوام دشمن اقدام ہے۔مقررین نے کہا کہ اس وقت بلوچستان بھر کے عوام کی نظر نیشنل پارٹی کی طرف ہیں۔اور جوق در جوق عوام نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔کوئٹہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد شمولیت کے منتظر ہیں۔پارٹی قاہدین جیسے ہی کوئٹہ پہنچے گے شمولیتث تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں