وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ہندو تاکر کو قتل کر دیا، سردار اختر مینگل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے صحافی اسد طورپر حملے اور وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں آزادی اظہار رائے صرف ایک افسانہ ہے،حامد میربے غرض مظلوموں کی آواز ہے بلوچستان کی عوام حامد میر کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیاسرداراخترمینگل نے کہاکہ حامد میر ایک ایسے صحافی ہے جنہوں نے ہمیشہ بے غرض مظلوموں کاساتھ دیاہے،اب وقت آگیاہے کہ ہم بھی انہیں تنہا نہ چھوڑیں اور ان کاساتھ دیں بلوچستان کی عوام حامد میر کے ساتھ ہیں سرداراخترمینگل نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے ہمیشہ مضحکہ خیز دعوے کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ہندو تاجر کو قتل کردیا اور ہمیشہ کی طرح حکومت اس بار بھی کچھ نہیں کرے گی۔
Load/Hide Comments


