اختر مینگل کا وزیر اعظم کے نام پیغام، حکومت بلوچستان کرونا کے متعلق غلط بیانی کر رہی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور نیشنل اسمبلی کے رکن سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں وزیر اعظم عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ کو اگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو جس طرح کرونا کے پیش نظر بریفنگ دی گئی ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت بلوچستان کس طرح کرونا کا مقابلہ کر رہی ہے یہ مکمل طورپر غلط بیانی ہے۔ انہیں نے مزید کہا کہ تمام طبی عملہ اس وقت احتجاج میں ہے انہیں بنیادی سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ انہیں نے آپ کو بی ایم سی لیکر ایک غلط تاثر دیا ہے جبکہ حقیقت میں زمین میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹسٹنگ کٹس اور طبی سہولیات موجود نہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اندروان بلوچستان میں حالات کیا ہوگی۔

اختر مینگل کا وزیر اعظم کے نام پیغام، حکومت بلوچستان کرونا کے متعلق غلط بیانی کر رہی ہے۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں