سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہونے والے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔بی وائی سی (کراچی)
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنیایک بیان میں کہا کہ بی وائی سی (کراچی) بروزِ اتوار مورخہ 6-جون-2021 کو سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے دھرنے کی حمایت کرتی ہے اور تمام بلوچ عوام بشمول تمام مظلوم و متاثرہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس دھرنے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
بحریہ ٹاؤن کی صورت میں ہمارے آباؤاجداد اور چھ سو، سات سو سال پرانے الفت و چاہت کو دولت و طاقت کے بناء پر ختم کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف مقامی لوگوں سمیت تمام بلوچ قوم بشمولِ سندھی قوم اس ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تا مرگ اپنے زمین و اپنے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ بحریہ ٹاؤن و ملک ریاض کے اس ظلم و بربریت و مقامی لوگوں کو اس صورت میں مضطرب و لاچار و مجبور بنانے کی صورت میں ہم ان تمام عوامل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
ہم اپنے تمام میمبران سمیت بلوچ عوام سے اور مظلومین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس دھرنے میں شرکت کرکے اس ظلم و جبر کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، آج یہ ایک علاقے کا مسئلہ ہے تو کل کو آپ کے علاقے کا بھی مسئلہ ہوسکتا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) 6 جون 2021 کو ایک سوشل میڈیا کیمپین کا بھی انعقاد کرے گی۔


