کورونا سے مزید 1 ہزار893 افراد وبا کا شکار، 83 افراد جان بحق

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا سے مزید 1 ہزار893 افراد وبا کا شکارہوئے جب کہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 893 کورونا کا شکار جب کہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3,431 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 856,005 ہوگئی ہے۔کورونا سے مزید 1 ہزار893 افراد وبا کا شکار، 83 افراد جان بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں