بلوچستان 91افرار میں کرونا وائرس کی تشخیص
کوئٹہ: بلوچستان میں 91افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح7.44فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں 1222افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 65،قلعہ سیف اللہ میں 6،کیچ میں 5،لسبیلہ میں 4،خضدار، پنجگور،جھل مگسی میں 2،2،سبی،پشین،نوشکی،نصیرآباداور کیچ میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد26052ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے47مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد24598ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1163ہے صوبے کے ہسپتالوں میں 25مریض ہائی لو آکسیجن پر زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح7.44فیصد رہی جبکہ کورونا وائر س سے ابتک 291جاں بحق ہوچکے ہیں


