لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،ارباب اقبال، طار ق بٹ ایڈووکیٹ، ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال،ملک عالم کاسی، اسد دھوار، شہبا خان،ضمیر اختر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کوئٹہ کی جانب سے پورے کوئٹہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں اس سخت گرمی کے موسم میں ساری رات اور دن کو بجلی کی آنکھ مچھولی قابل مذمت ہے عوام کو رات اور دن سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے لہذا کیسکو کوئٹہ فوری طور سے کوئٹہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کریں اور عوام کو جینے کا حق دیں پتہ نہیں موجود حکومت عوام کے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہے پورا سسٹم تباہ ہوچکا ہے عوام مہنگائی بے روزگاری ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں بیان میں چیف کیسکو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سخت گرمیوں میں پورے کوئٹہ شہر سے لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے مسلم لیگ (ن) ناروا لوڈشیڈنگ کی پروزور مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں