میانمار میں فوجی طیارہ گرنے سے چھ فوجیوں سمیت 12افراد ہلاک ہو گئے

نیپی دیا: میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افرادہلاک ہوگئے تاہم پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ دارلحکومت نیپی دیا سے پین او ایلون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ منزل سے 300 میٹر کے فاصلیپر گرکر تباہ ہوگیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ طیارے حاد ثے میں 6 فوجی اہل کار اور ایک بودھ راہنما سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے، جوایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جار ہے تھے۔ تاہم پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں