عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے۔متعدد مرتبہ کہا جاچکا ہے ان لوٹوں سے ہمارا کوئی تعلق واستہ نہیں ہے،یہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے۔سب لوٹے اور بلیک میلرزعمران خان کو مبارک ہوں۔کل تک جہانگیرترین کو بلیک میلر کہنے والے آج ان کے اعزاز میں عشائیے دے رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کی لیگی لوٹوں سے ملاقات پر ردعمل میں کہابزدار صاحب جس طرح تین سال جعلسازی سے پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کی اسی طرح جعلسازی سے بجٹ پاس کرالیں۔ڈیڑھ سال سے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیاں غیر فعال ہیں۔اپوزیشن نے پنجاب کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیے ہیں۔ہمارے استعفے تو آج بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ٹیبل پر پڑے ہیں۔حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے تک کسی اسٹینڈنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا۔عمران خان کا بجٹ سرمایہ داروں اور عثمان بزدار کا بجٹ سہولت کاروں کیلئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں