چاغی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: چاغی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چاگئے کے علاقے میں پک اپ گاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوار بلوچ خان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


