بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے،رواں سال بلوچستان میں کیسز کی تعداد3ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سبی میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ بچے کے والدین ایک ماہ قبل پشین سے سبی آئے تھے، بچے کے سیمپل 7 فروری کو حاصل کئے گئے تھے۔ بچے کا تعلق پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے انکاری گھرانے سے ہے

۔محکمہ صحت نے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق بلوچستان میں رواں سال دو جبکہ گزشتہ سال پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں