کوئٹہ، سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے ٹکری حمزہ ابابکی جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


