ایران کا امریکہ کو جوہری معاہدے سے نکالنے کا مطالبہ، یورپی ذرائع
برسلز :یورپی ذرائع نے ایران کے عالمی جوہری ادارے کیساتھ مذاکرات میں حصہ لینے والے ایک سفارت کارکے حوالے بتایاہے کہ ایران ضمانتوں کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ امریکا کو ایک بار پھر معاہدے سے نکلنے سے روکا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نکتہ پیچیدہ نکات میں سے ایک ہے جو اس وقت فریقین کے درمیان زیر بحث ہیں۔ذرائع نے یہ بھی اشارہ کیا کہ آسٹریا کے دارالحکومت میں موجودہ مذاکرات تحریری وعدوں کو شامل کرنے کے امکان کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ اس سے تہران کو اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اس کی مداخلت سے متعلق دیگر امور پر بات چیت میں واپس لائے گی تاہم ذرائع کا کہناتھا کہ کسی بھی معاہدے میں ان نکات کو شامل کرنا ایک مشکل مسئلہ ہے کیوں کہ مذاکرات جوہری معاہدے پر مرکوز ہیں۔اس طرح کی اضافی شرائط کو الگ سیاسی معاہدے کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔
Load/Hide Comments


