کوویڈ ویکسین نہ لگانے والوں پر یکم جولائی کے بعد دفاتر،بینک اور شادی ہالز میں داخلہ پر پابندی عائدہوگی

کوویڈ ویکسین نہ لگانے والوں پر یکم جولائی کے بعد دفاتر،بینک اور شادی ہالز میں داخلہ پر پابندی عائدہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ویکسین نہ کرنے والوں پر مستقبل میں سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائدہوگی نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ تمام افرادجنہوں نے کوویڈ 19نہیں کروائی ان کا داخلہ سرکاری دفاتر میں ممنوع ہوگا تمام افراد جنہوں نے کوویڈ 19نہیں کروائی ان کو تفریحی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام بینک شاپنگ مالز سینٹرز کے مالک اور ملازمین شاپ کیپرز خود بھی کوویڈ ویکسین کرائیں اور کسٹمرز کو ویکسینیشن کارڈ چیک کئے بغیر بینک چاپنگ مالز سینٹرز اور دکانوں میں داخل نہ وہنے دیں نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ


تمام افراد جنہوں نے کوویڈ ویکسین نہیں کروائی ان کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تمام شادی ہال مالکان اور عملہ خود بھی ویکسین کروائیں اور آنے والے مہمانوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کئے بغیر شادی ہالز میں داخل نہ ہونے دیں جبکہ عوام کو ہدایت کیا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے یکم جولائی 2021سے قبل کوویڈ ویکسینیش کروالیں

اپنا تبصرہ بھیجیں