پاکستان یورپی یونین کیساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے،آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمانڈر جنرل کلاڈیو گرازیانو سے ویڈیو کال پر بات چیت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔آرمی چیف کا اس موقع پر کہناتھاکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے۔مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات و فائدے پرمبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔جنرل کلاڈیو نے خاص طور پر افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔دونوں جانب سے ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Load/Hide Comments


