مذہبی طبقات کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ کورنا وائرس کے آڑ میں مساجد کی تقدس اور علماء کرام کی جذبات کو مجروح اورپامال ہو نے دیں گے صوبہ سندھ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما وں کیخلاف مقدمات ناقابل برداشت عمل ہے فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وں اور علماء کرام کیخلاف مقدمات واپس لیا جائے جمعیت علماء اسلام کے کوئی کارکن لاوارث نہیں ہے کورنا وائرس کے آڑ میں مذہبی طبقات کیخلاف ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت سازشیں کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت ملکی استحکام و سالمیت پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے یہ بات انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما مولانا محمد طاہر تو حیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدر ی سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ گزشتہ روز جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام رہنماؤں کے مولانا نصراللہ گھینو اور مولانا حبیب اللہ کوڑانی اور اوباڑو میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا محمد یاسر کھوسہ حیدرآباد میں جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی معاون کنوینر غلام یاسین گھوٹو پر ایف آئی آر درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں پر کسی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتی ہے جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر قیام امن کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے لیکن ہمارے آمن پسندی سے صوبہ سندھ کے حکومت غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے صوبہ سندھ کے حکومت اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام ایسے صورتحال میں صوبہ سندھ کے حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے ناپاک حربوں سے باز آجائیں جمعیت علمائے اسلام اپنے ورکرز کے حفاظت و دفاع خوب جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک پرامن سیاسی و مذہبی قوت ہے جس نے ہمیشہ ریاست کے حفاظت و دفاع کے لئے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے حکومت کے ملک دشمن پالیسیوں کو ہر گز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے کارکنوں کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علماء کرام ملکی بقا کی علامت ہے صوبہ سندھ کے حکومت کس کے خوشنودی حاصل کرنے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے رہنما وں اور علماء کرام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ملک کی تعمیر ترقی اورخوشحالی کے لیے علماء کرام کا کلیدی کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کے حکومت فوری طور پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما وں اور علماء کرام کیخلاف مقدمات واپس لے بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے