سی پیک پاکستانی زرعی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے مددگار ہوگا،چین
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکی شرح میں پھر اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کیسز کی شرح بڑھ کر 6 اعشاریہ 1 فیصد،کوئٹہ میں 4 فیصد ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 8 اضلاع سے کورونا وائرس کے 64 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے 8 اضلاع میں 962 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے جا سکے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق یہ عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ سعودی عرب سے کراچی آنیوالے 19 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قرنطینہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافر سعودی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق،اموات کی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی 1277 نئے مریضوں کا اضافہ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہوگئی۔


