حکومت کا یہ کہنا حزب اختلاف پیسے کا مطالبہ کر رہی ہے، سراسر غلط ہے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ حکومت کی کایہ کہناکہ حزبِ اختلاف پیسے کا مطالبہ کر رہی ہے بلکل غلط ہے،ہم کہتے ہیں ترقیاتی عمل میں حزبِ اختلاف کو حکومتی اراکین کے برابر حصہ دیا جائے اور غیر متعلقہ افراد کی ہمارے حلقوں میں بے جا مداخلت بند کی جائے،انہوں نے کہاکہ عوام نے گھبرانا نہیں ہے،عمران خان پاکستان کے نظام کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں