امید ہے کہ ظہور آغا بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ظہورآغا کو گورنر بلوچستان مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ظہور آغا بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور وفاق سے صوبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، امان اللہ خان یاسین زئی کا بطور گونر صوبے کیلئے خدمات قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر مملک کی جانب سے بلوچستان کیلئے ظہور آغا کو بطور گورنر مقرر ہونے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ امید کرتے ہے کہ ظہور آغا بطور گورنر بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے صوبے میں امن وامان کے قیام وفاقی محکموں میں صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، صوبے میں تعلیم کی فعالی کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کارلائے گے انہوں نے کہاکہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے اور گورنر مرکز کا نمائندہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ظہور آغا بلوچستان کے تمام تر صورتحال سے واقف ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ امید ہے کہ بطور گورنر ظہور آغا صوبے اور وفاق کے درمیان بہترین تعلقات اور صوبے کے لئے وفاق سے بڑے میگا پروجیکٹ کی منظوری اور وفاقی حکومت کی جانب سے منظورشدہ پروجیکٹ کو بروقت تکمیل سمیت صوبے میں امن وامان کے قیام لئے اپنا بھر کردار ادا کرینگے صوبائی وزیر نے سابق گورنر امان اللہ خان یاسین کا صوبے میں بطور گورنر خدمات انجام دینے پر انکی کارکرگی کی تعریف کی ہے۔


