نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب، صوبوں نے سفارشات تیار کر لیں

اسلام ا ٓ باد: نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہو گا، صوبوں نے سفارشات تیار کر لیں، پنجاب مزید دس دن کے لئے لاک ڈاون کی تجویز پیش کرے گا، سندھ لاک ڈاون میں مزید سختی کا خواہشمند ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلی عسکری حکام، معاونین اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے، وزیراعلی گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔پنجاب لاک ڈاون کے حوالے سے تین آپشنز قومی رابط کمیٹی میں پیش کرے گا، پنجاب مزید 10 دن کے لئے لاک ڈاون کے اقدامات کو جاری رکھنے کی تجویز دے گا، پنجاب کچھ کاروباری اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ مخصوص اوقات میں کام کی اجازت کی تجویز پیش کرے گا، پنجاب کورونا کے متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھنے کی تجویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ لاک ڈاون میں مزید سختی کا خواہشمند ہے۔ بلوچستان اور کے پی کے نے بھی سفارشات تیار کر لی ہیں، نیشنل کوارڈنیشن کمیٹی اتفاق رائے سے صورتحال کے تناظر میں ا?ئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں