مکران میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر، 58 فیصد لوگ متاثر
گوادر:گوادر سمیت مکران ڈویژن کے دوسرے علاقوں میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر 58فیصد لوگ متاثر،گوادر میں سمارٹ لاک ڈان لگادی گئی،عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں چار کے قریب مریض آکسیجن پر ہیں،جمعہ کے روز 94لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا جن میں 43 لوگ کروناوائرس سے متاثرنکلے،پسنی میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے،تشویشناک صورت حال ہے لوگ جلد از جلد اپنا ویکسینشن کرائیں،ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر لعل جان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے مکران ڈویژن کو شدید متاثر کردیا ہے ضلع کیچ میں 58فیصد لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ صرف گزشتہ جمعہ کے روز 94 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 43 لوگ کرونا وائرس کا شکار نکلے جوکہ ایک تشویشناک بات ہے گزشتہ جون کے مہینے میں متعدد لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 465لوگ کرونا سے متاثر تھے،بلیدہ،دشت،بالیچہ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں سے کورنا وائرس سے متاثر لوگ تربت آرہے ہیں ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈمیں چار کے قریب مریض آکسیجن پر ہیں اور روان ماہ میں کرونا وائرس کے شکار دو مریض آئسولیشن وارڈ میں انتقال کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ابھی تک ضلع کیچ میں بیس ہزار لوگوں کی ویکسینشن کروائی گئی ہے جس میں کیچ کے تمام ڈاکٹرز حضرات اور انکی فیملی بھی شامل ہیں اور میں نے اپنی فیملی کے تمام ممبران کا ویکسینشن کروایا ہے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کرونا ویکسیئن کے بارے میں غلط افوائیں پھیلا رہے ہیں گزشتہ روز صرف ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سو افراد کو کرونا بچا ویکسیئن دیاگیا ہے الحمد اللہ آج تک کوئی بھی شخص کو کسی بھی قسم کا کوئی بڑا ری یکشن نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ لوگ سنی سنائی باتوں پر توجہ مت دیں اپنیاور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ویکسینشن کروائیں اگر کسی بھی ویکسیئن میں اگر زیرو فیصد خرابی بھی ہو تو ڈبلیو ایچ او اسے خود ریجکیٹ کردیتا ہے دوسری جانب ضلع گوادر میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے سمارٹ لاک ڈان لگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں جس میں پبلک پارک،ہوٹل اور کسی بھی بڑے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے اور شہر کے مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق اس وقت گوادر کے دودرجن سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوکر کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گوادر کی سب تحصیل پسنی اور اس کے گردونواح میں بھی کرونا کیسز کے پھیلنے کی خبریں سامنے آئی ہیں پسنی سٹی میں بخار اور کھانسی کے امراض میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ہسپتال اور نجی کلینک میں مریضوں کا رش ہے۔


