کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج (ہفتہ)سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، دکی، بارکھان، پشین، مستونگ، سبی، زیارت، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، نصیر آباد، لہڑی، صحبت پور، جھل مگسی، جعفرآباد، قلات،خضدار، خاران،واشک، پنجگور، کیچ، آواران،لسبیلہ اور صوبے کے ساحلی علاقون میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا
Load/Hide Comments


