ترکی،بس کھائی میں جاگری،پاکستانیوں سمیت 12جاں بحق
انقرہ: ترکی میں تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 تارکین وطن جاں بحق اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔غیرملکی خررساں ا دارے کے مطابق مشرقی پولیس نے بتایاکہ ترکی میں یہ المناک حادثہ ایران کی سرحدکے ساتھ واقع ترکی کے صوبہ وان کے ضلع مرادی میں پیش آیا جہاں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
Load/Hide Comments


