بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اصولوں پر کاربند ہے، آغا شکیل خضداری

خضدار ( نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع خضدار کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری درانی ہاوس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سابق سنیٹر میر خالد بزنجو، میر محمد آصف جمالدینی،ضلعی جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی، سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی سمیت سینئر کارکنان کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اتفاق رائے سے اس کی توثیق کی گئی۔ ضلعی کابینہ کے باقی عہدیداران کے انتخاب کے لیئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کے زیر نگرانی کابینہ کے دیگر عہدوں پر انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔میر ظفر تمرانی، نائب صدر رئیس علی احمد، نائب صدرمحمد انور راجہ، نائب صدرفیض محمد لانگو،نائب صدرسردار منظور احمد باجوئی، نائب صدرحاجی عبداللہ سمالانی، نائب صدر عبداللہ ساسولی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری سیف اللہ ملازئی، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالحمید کاکا، جوائنٹ سیکریٹری انجینئر عتیق الرحمان ساجدی، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری عبدالصمد کرد، فنانس سیکریٹری محمد یونس گنگو، انفارمیشن سیکریٹری سکندر ھنینا، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اورعنایت جام، آفس سیکریٹری منتخب ہوئے اجلاس میں خضدار و نال سمیت دیگر تحصیلوں کے انتخابات کے لیئے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری کی قیادت میں ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا سات روز کے اندر تمام تحصیلوں کے انتخابات مکمل کرکے ان کا اعلان کردیا جائیگاسینئر باڈی اجلاس میں سینئر کارکنوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے سے پارٹی کی جڑیں مزید مضبوط ہونگیں اور کارکنوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا قبل ازیں اجلاس سے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری، میر خالد بزنجو، میر محمد آصف جمالدینی، سردار عزیز محمد عمرانی، عبدالصمد کرد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ اور پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اصولوں پر کاربند ہے اور پارٹی کے تمام فیصلوں میں پارٹی کارکنوں کی رائے کو خاص طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار پارٹی کو ضلع بھر میں مزید منظم و فعال کرنے کے لیئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔آخر میں تمام کارکنوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی میں جمہوری عمل کو فروغ دینے اور کارکنوں کی فیصلہ سازی کے عمل میں شراکت داری کو حوصلہ افزاء عمل قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں