سندھ، بلوچستان کو ملانے والی ایم 8شاہراہ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع
کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر M8امداد سولنگی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی و ے اتھارٹی بلوچستان نے برساتی سیلاب سے متاثرہ حصوں کی تعمیر و مرمت کے لیئے چار سو ملین کی خطیر رقم مختص کردی، رقم کا حصول ٹول ریونیو اکاو نٹ سے کیا جائے گا، M8شاہراہ پر تعمیر و مرمت کا کام شروع، سندھ و بلوچستان کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیئے اقدامات کیے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق M8سیلاب سے تباہ شدہ شاہراہ کے مخصوص حصوں جن میں کھوڑی، بھلوک، ونگو، جھل مگسی اور باریجہ شامل ہیں، ان پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کردیا ہے، M8شاہراہ کے ترقیاتی کاموں پر 400ملین روپے کی لاگت آئیگی اور یہ رقم این ایچ کے ٹول روینیو اکاونٹ سے وصول کی جائے گی، صوبہ بلوچستان کو سندھ کو جوڑنے والی 183کلومیٹر پر مشتمل M8موٹرو ے خضدار سے شہداد کوٹ سے 133کلومیٹربلوچستان ساؤتھ ریجن پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے


