افغان امن مذاکرات،وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے
اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراء خارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے،خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے
Load/Hide Comments