افغان سفیر کی بیٹی کےاغوا کا مقدمہ درج

اسلام آباد :اسلام آباد میں افغان سفیرکی بیٹی کےاغوا اورتشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ کوہسارمیں افغان سفیرکی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اغوا اورتشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ابتدائی بیان میں لڑکی نے بتایا کہ گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ واپسی کیلئے دوسری ٹیکسی میں سوارہوئی جوکچھ دیر بعد راستے میں روک دی گئی۔

اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں سوار ہوکر مجھ پرتشدد کرنے لگا۔ تشدد کے باعث میں بے ہوش ہوگئی ، آنکھ کھلی توپارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔اطلاعات ہیں کہ پولیس نے گزشتہ روز2 ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا تھا۔ تیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید آج اہم پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات بتائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں