خضدار ،لیویز فورس کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی شہر سے باہر منتقل کرنیکی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

خضدار(نامہ نگار) خضدار لیویز فورس کی کمال ہوشیاری، چوری شدہ گاڑی ڈسٹرکٹ سے باہر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم زیر حراست، تفصیلات کے مطابق خضدار بازار میں رابعہ خضداری روڈ سے شہری محمد حنیف سنجرانی کی گاڑی ہفتہ کی شب چوری ہوئی تھی جس کی اطلاع خضدار پولیس اسٹیشن کو کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کی ہدایات کی روشنی میں لیویز فورس نے دوسرے اضلاع کو لنک کرنے والی روڈز کی کڑی نگرانی شروع کردی تھی۔ آج لیویز فورس نے خضدار علاقہ کودہ میں بغیر نمبر پلیٹ کے مشکوک گاڑی کو دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی کو کچے کے راستے میں بھگانے کی کوشش کی تاہم وہ زیادہ دور بھاگ نہ سکے لیویز فورس نے ملزم کا پیچھا کیا اورانہیں پکڑ کر گاڑی قبضے میں لے لی۔ملزم کی شناخت شیخ محمد علی ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے جوکہ لزو خضدار کے رہائشی بتایا جاتا ہے۔ لیویز ملزم سے مذید تفتیش کررہی ہے کہ وہ اس جرم میں اکیلا ہے یا کہ ان کا گینگ ہے۔ اس کار کردگی پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد و ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ دوسری بار ہورہاہے کہ گاڑی چوری ہونے کے بعد پکڑی جاتی ہے اس سے پہلے بھی خضدار میں چاکرخان روڈ سے کار گاڑی چوری ہوئی تھی پولیس کی ناکہ بندی کے باعث ملزمان گاڑی شہر سے باہر لیجانے میں ناکام رہے اور گاڑی کو ویرانے میں کھڑی کرکے خود فرار ہوگئے تھے آج یہ دوسرا واقعہ ہے کہ گاڑی ملزم سمیت ہاتھ آگئے۔۔۔۔!!

اپنا تبصرہ بھیجیں