بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید 03 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید 03 افراد جاں بحق ہوگئے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 18 مکانات جبکہ 07 سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری ہے 07 اضلاع میں 150 ٹینٹ‘ 100 چارپائیاں‘ 110 واٹر کولراور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلوں کے باعث اب تک 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کیچ‘ پشین‘ موسیٰ خیل‘ چاغی‘ زیارت‘ واشک اور کوہلو سے بتایا جارہا ہے جبکہ 18 گھروں کو 07 سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلاع کوہلو‘ واشک‘ سوراب ‘ سبی‘ چاغی‘ قلات اور کچھی میں ریلیف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 150 ٹینٹ 110 پلاسٹک میٹ‘ 100 چارپائیاں‘ 120 کچن سیٹ‘150 سولر لائٹس‘ 110 واٹر کولر‘ 110 بلیک کیٹس‘ 55 چیری کین‘ 20 عدد گیس سلنڈر‘ 80 ہائی جین کٹ‘ 70 واٹر ٹینک اور دیگر سامان فراہم کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق اتوار کو مزید 03 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


