گوادر، پانی کی کمی،مکینوں کاایئر پورٹ روڈ بند کر کے احتجاج

گوادر:گوادر شہر کے علا قے نگوری وارڈ کے مکینوں نے پانی کے حصول کے لئے سید ہاشمی ایونیو ایئرپورٹ روڈ احتجا جاً بلا ک کر دیا۔ منگل کو گوادر شہر کے علا قے نگو ری وارڈکے مکینوں کا کہنا تھا کہ گز شتہ دو روز سے نگوری وارڈ کے مکین پانی کے حصول کے لئے سر اپا احتجا ج ہیں اب تک تیسری مر تبہ خواتین و بچوں سمیت اہل محلہ حصول آب کے لئے سڑکوں پر نکل چکے ہیں انتظامیہ کے آفسران گزشتہ دو روز سے نگوری وارڈ کے مکینوں سے غلط بیانی کرکے پانی سپلائی بحال نہیں کرا رہے انکا کا کہنا تھا کہ آج عید قرباں میں بھی گوادر کربلا کا منظر پیش کریگا لوگ عید منانے کے بجائے پانی کے تلاش میں برتن اٹھائے سرگرداں ہونگے اس وقت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی 20 سے 25 دنوں سے مکمل طور پر بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں