شوہر کے سامنے دو ڈاکوؤں کا بیوی کے ساتھ زیادتی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

پتوکی: پتوکی شوہر کے سامنے اس کی 45 سالہ بیوی سے دو نامعلوم ڈاکوؤں کی زیادتی کے معاملہ کا آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید سے رپورٹ طلب کرلی گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ جمشیر چک نمبر 24 اڈہ کے قریب دو کس نامعلوم ڈاکوؤں نے رات ساڑھے دس بجے کے قریب محمد ندیم سے لوٹ مار کے بعد اس کی بیوی سے زبردستی زیادتی کی جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور رات گئے موقع پر پہنچے ڈی پی او قصور عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے کاروائیاں تیز کردیں گئیں ہیں دوران?اروائی درجنوں مشکوک افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا گرفتار مشکوک افراد کا تعلق جمشیر چک نمبر 24 کے ارد گرد علاقوں سے ہے گرفتار مشکوک افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور پولیس ٹیمیں 24 گھنٹے اس کیس پر کام کر رہی ہیں اس حوالے سے ڈی پی او قصور عمران کشور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجہ میں ہوں گے علاقہ کے لوگ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں