گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان سے 33نئے کورونا کیسز رپورٹ
کوئٹہ:بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5.5فیصد کی مثبت شرح سے کورونا وائر س کے 33نئے کیسز رپورٹ گوادر میں مثبت کیسز کی شرح 50جبکہ خضدار میں 35فیصد ریکارڈ کی گئی، محکمہ صحت کے کورونا وائر س آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران بلو چستان میں 599افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 33میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 107کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 29074ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے میں 3.03مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ 17کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گوادر میں 50فیصد کی شرح کے ساتھ 11، خضدار میں 5کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 38مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 27730ہوگئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1022ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں صوبے میں مزید 27مریض ہسپتالو ں میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے 11ہائی اور 6لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں جبکہ اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 322ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران کیچ سے 111، کوئٹہ سے 84، گوادر سے 79کیسز رپورٹ ہوئے ہیں


