افغانستان میں حملوں کی شدت میں اضافہ کے باعث افغان آرمی چیف نے دورہ بھارت ملتوی کر دیا

کابل:افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور حملوں کی شدت کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کیا۔ذرائع کے مطابق حالات نارمل ہوتے ہی جنرل ولی محمد احمد زئی بھارت جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں