مشال خان کا قتل ہمارے مجموعی شعور پر ایک بدنما داغ ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشال خان کے یوم شہادت پر ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم انسانیت اور انسانی زندگی کی قدروقیمت کے شعور کے ساتھ کرونا وائرس کی وبائی آفت سے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں مشال خان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مشال خان کی زندگی کا اس کے اطراف کے لوگوں نے بہیمانہ طریقے سے خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مشال خان کا قتل ہمارے مجموعی شعور پر ایک بدنما داغ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں