افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں مہاجرین کو اب واپس جانا چاہئے،پاکستان
اسلام آباد:پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی طرف سے اسرائیلی جاسوس پیگاسس کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آزادانہ تحقیقات کرائے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی رپورٹس موجود ہیں،چین اور پاکستان انٹرافغان مذاکرات کیلئے کردار ادا کرتے رہے ہیں،وقت ہے تمام توانائیاں افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر لگائی جائیں،جامع وسیع البنیاد سیاسی حل بہت ضروری ہے،بعض عناصر کے منفی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں،ھم مزید افغان مہاجرین کی آمد کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا،سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ وزیراعظم صدر اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ہم منصب کو بریف کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بحرین کے دورے پر ہیں،دونوں ملکوں نے تجارت اور بزنس سمیت مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق رائے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم بحرین اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل وزیر خارجہ نے چین کا دورہ کیا، دورہ چین میں کویڈ 19 سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے اور سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے اسرائیلی جاسوس پیگاسس کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلہ کے سیاسی حل کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے،چین اور پاکستان انٹرافغان مزاکرات کے لئے کردار ادا کرتے رہے ہیں،وقت ہے تمام توانائیاں افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر لگائی جائیں،جامع وسیع البنیاد سیاسی حل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سپائلر کا کردار ادا کیا ہے،افغان سفیر کی صاحبزادی کے معاملہ میں مکمل تفتیش کا سلسلہ فوری شروع کیا گیا،سیکیورٹی کے دو سو اھلکار استعمال کئے گئے،افغان سفیر اور ان کے خاندان کو تعاون کرنا ہوگا،پاکستان جامع بردرانہ تعلقات افغانستان پر یقین رکھتا ہے،بعض عناصر کے منفی بیانات جن کی کوئی حیثیت نہیں ان کو ھم سنجیدہ نہیں لیتے


