ڈیرہ‘دریائے سندھ کنارے سی آر بی سی نہرسے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ کینٹ کی حدود دریائے سندھ کنارے اور تھانہ پروآکی حدودسڑہ گرہ کے قریب سی آر بی سی نہرسے سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکرتفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دریائے سندھ کنارے مفتی محمود آئی ہسپتال کے قریب دریائے سندھ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ دریں اثناء تھانہ پروآکی حدودسڑہ گرہ کے قریب چشمہ رائٹ بنک کینال سے30سے32سالہ نامعلوم نوجوان کی6روز پرانی تشددشدہ لاش برآمدہوئی جس پر تھانہ پروآ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر واقعہ کی تفتیش شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں