مصر، سرکاری فوج کا 89شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

قاہرہ:مصری فوج نے شمالی جزیرہ نما سینا میں آپریشن کے دوران 89 انتہائی خطرناک تکفیری عناصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے ریاست کی تمام اسٹریٹجک سمتوں پر دہشت گرد عناصر کا تعاقب اور شکست دینے کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے تحت مسلح افواج کے ہیرو دہشت گرد عناصر کو پے در پے حملوں میں ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ جزیرہ نما سینا میں متعدد مخصوص کارروائیوں کے نفاذ کے نتیجے میں 89 انتہائی خطرناک تکفیری عناصر کو ہلاک کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے علاقوں میں مسلح افواج کے 8 ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے۔آپریشن کے دوران 73 خودکار رائفلیں، 140 میگزین، 5،606 ملٹی کیلیبر گولیاں، 34 وائرلیس ڈیوائسز اور ایک کیمرہ اور ایک نائٹ ویژن ڈیوائس سے لیس ڈرون،ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر، متعدد موبائل فون اور نقدی قبضے میں لی گئی۔آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے 404 دھماکہ خیز آلات اور 59 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔تکفیری عناصر کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 52 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں