وزیر اعلی سے اختلاف نہیں، ٹرانسفرپوسٹنگ پر تحفظات ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

کوئٹہ:صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف گروپ بندی کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، باپ پارٹی کے نصیر آباد ڈوثرن کے مجھ سمت 6 منتخب اراکین ہیں، صوبائی وزیر سلیم کھوسہ کے علاوہ مجھ سمیت 5 اراکین کو تحفظات ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ہمیں ٹرانسفر پوسٹنگ کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کا وزیر اعلیٰ کو اختیار ہے مگر اعتماد میں لینا ضروری ہے،اتحادی حکومت میں اس قسم کا عمل مناسب نہیں، صبح سو کر اُٹھتے ہیں تو پتہ لگتا ہے ٹرانسفر پوسٹنگ کردی گئیں ہیں،کل وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کیلئے وقت لیں گے اور تحفظات سے آگاہ کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں