امریکی پینٹاگون کی قریب فائرنگ، ایک پولیس افسر ہلاک

امریکہ(انتخاب نیوز)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی عمارت کے قریب بس اسٹینڈ پر فائرنگ کے بعد تقریباً دو گھنٹے پینٹاگون میں لاک ڈاؤن رہا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 3 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں